23 دسمبر 2012 - 20:30

پاکستان کے شہر کراچي ميں فائرنگ اور تشدد کے واقعات ميں کم از کم دس افراد مارے گئے ہيں۔

ابنا: پوليس کے مطابق ناظم آباد گول مارکيٹ اور شاہراہ فيصل پر نامعلوم مسلح افراد کي فا‍ئرنگ ميں کم از کم دو افراد ہلاک اور ايک زخمي ہوا ہے۔کراچي کے علاقے ہاکس بے، جہانگير روڈ اور گارڈن  ميں ہونے والے فائرنگ کے عليحدہ عليحدہ واقعات ميں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمي ہوئے ہيں۔پوليس کو شہر کے مختلف علاقوں سے دو افراد کي لاشيں بھي ملي ہيں۔ شہر کے ديگر علاقوں ميں بھي فائرنگ کے واقعات ميں مزيد چار افراد کے مارے جانے کي خبر ہے۔واضح رہے  کہ پاکستان کا تجارتي اور صنعتي مرکز کراچي ايک عرصے بدامني کا شکار چلا آرہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110